تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

فیصل آباد کی صنعتوں کوگیس کی فراہمی مسلسل دوسرے روز بھی بند

جنگ نیوز -
فیصل آباد … فیصل آباد کی صنعتوں کو سوئی گیس کی فراہمی دوسرے روز بھی بند ہے۔ جس سے صنعتی پیدواررکنے کے ساتھ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ہزاروں مزدوربھی بے روزگار ہیں ۔سوئی نادرن گیس پائپ لائن کی طرف سے جاری شیڈول کے مطابق فیصل آباد کی صنعتوں کو6 اپریل کی صبح گیس کی فراہمی بند کر دی گئی تھی جو تاحال بحال نہیں ہو سکی۔ شیڈول کے مطابق صنعتوں کو گیس 9اپریل صبح چھ بجے تک بند رکھی جائے گی ۔گیس کی فراہمی معطل ہونے سے ساڑھے چار سوسے زائد صنعتی اداروں میں پیدواری عمل رک چکا ہے اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ہزاروں مزدور بے روزگار ہیں۔ دوسری طرف صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ صدر اور وزیر اعظم کی جانب سے پندرہ مارچ کے بعد سے صنعتوں کے لیئے گیس کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے اعلان کے باوجود بھی ہفتے میں تین روز کے لیئے گیس کی بندش ناقابل فہم ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.