تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پاکستان کیخلاف واحد ٹوئنٹی20میچ کیلئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کا اعلان

جنگ نیوز -
گرینیڈا…پاکستان کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کے لئے ویسٹ انڈیز نے جونئیر کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا اعلان کردیا، لینڈل سمنز اور مارلن سیمئولز کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔21اپریل کو سینٹ لوشیا میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے گی،،ڈیرن سیمی کو کپتان برقراررکھا گیا ہے لیکن کئی سینیئر کھلاڑیوں کو نظر انداز کر دیا گیا ،،13رکنی اسکواڈ میں تجربہ کار لینڈل سمنز کے علاوہ مارلن سیمیولز بھی واپس آگئے ہیں جو مبینہ طور پر بک میکرز کے ساتھ روابط پر دو سال کی پابندی کا شکار ہو گئے تھے،ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرنے والے شیونارائن چندرپال، سلیمان بین اور رامنریش سروان اسکواڈ سے باہرہوگئے ہیں جبکہ سابق کپتان کرس گیل، ڈوین براوو اور کیرن پولارڈ کو ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی نہ کھیلنے کی وجہ سے منتخب نہیں کیا گیا۔ جمیکا کے ڈینزل Hyatt ، گیانا کے آل راؤنڈر کرسٹوفر بارن ویل، بارباڈوز کے آف اسپنر ایشلے نورسے اور جمیکا کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بالرکرشمار سنتوکی پہلی بار ویسٹ انڈین ٹیم میں منتخب ہوئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.