تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

بڑھتی قیمتیں تیل کی سیاست کا آخری معرکہ بننے جارہی ہے،رپورٹ

جنگ نیوز -
لندن…فارن ڈیسک…آئندہ برسوں میں تیل کی قیمتیں انتہائی درجے پر پہنچنے کے بعد تیل کی نئی سیاست آخری معرکے کے قریب ہے۔رواں برس عالمی سطح پر تیل کی 30فی صد قیمتوں میں اضافہ کیا گیا،سال کے اختتام پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے امکانات کی توقعات ہیں لیکن اس سے زیادہ ان قیمتوں میں اضافے کا خوف ہے۔برطانوی اخبار’فنا نشل ٹائمز‘ کی رپورٹ کے مطابق تیل کی نئی سیاستgeopolitics جنگ عظیم یا آخری معرکہ (ہرمجدون) کا باعث بن سکتی ہے ۔تیل کی عالمی مارکیٹ میں ایک نئی صورت پیدا ہونے جارہی ہے آئندہ برسوں کے لیے تیل کی قیمتیں انتہائی بلند شرح پر کردی جائیں گی جن کے بارے ایک سال قبل پیشگوئی کی گئی تھی۔ اس انتہائی خطرناک صورت حال کا انکشاف کی اصطلاح میں اسے تیل کی نئی جیو پولیٹکس کہہ جارہا ہے۔لیبیا کی صورت حال نے بحیرہ روم کے خطے کی مارکیٹ اور ہلکی اور بھاری خام تیل کے درمیان عالمی توازن پر اثر ڈالا ہے۔ نئے geopolitics کے تین عناصر میں پہلا عنصر یہ کہ تیل کی پیداوار والے ممالک میں بڑھتی ہوئی نوجوان آبادی ، بے روزگاری میں اضافہ ، آمدن کی غیر مساوی تقسیم ،بوڑھے ،نااہل اور آمر رہنما اور عوامی امیدیں ہیں۔عوامی دباوٴ، خانہ جنگی، اقتدار میں تبدیلی کی صورتحال چنگاری لگا سکتی ہے۔ تیل کے خطرے کا پرمیئم ،سیاسی عدم استحکام کے ساتھ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ دوسرے یہ کہ تیل پیدا کرنے والے ممالک ڈرامائی طور پرعوامی اخراجات میں اضافہ کر رہے ہیں۔ جیساکہ سعودی عرب میں شاہ عبداللہ نے پیکیج کااعلان کیا۔تیسرے یہ کہ تیل پیدا کرنے والے ممالک میں گھریلو اشیاء پر زر تلافی برقرار رہے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.