29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
القاعدہ افغانستان میں دوبارہ مضبوط ہورہی ہے ،امریکی اخبا ر کی رپورٹ
جنگ نیوز -
واشنگٹن…فارن ڈیسک…القاعدہ افغانستان میں دوبارہ مضبوط ہورہی ہ جو امریکی حکام کے لیے خطرے کینشاندہی کررہا ہے ۔پاکستانی فوج یا ڈرونز پر بھروسہ نہ کیا جائے ۔امریکی اخبار’وال اسٹریٹ جرنل اور فرانسیسی خبر رساں ادارے‘کی رپورٹ کے مطابق القاعدہ کے عسکریت پسند مشرقی افغانستان میں واپس آ رہے ہیں اور اس علاقے میں امریکی فوجیوں کی واپسی کافائدہ اٹھانے کیلئے کرنے کے لیے حالیہ برسوں میں پہلی بار اڈے قائم کر رہے ہیں۔اخبارکی رپورٹ میں نامعلوم امریکی ، افغان اور طالبان ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ یہ رجحان امریکی حکام کے لیے خطرے کی گھنٹیاں بجا رہا ہے جو یہ سمجھتے تھے کہ افغانستان میں القاعدہ کمزور قوت بن گئی ہے اورزمین پر صرف چند درجن عسکریت پسند ہیں۔ گزشتہ برس ستمبر میں امریکہ نے کی کورنگال وادی میں القاعدہ کے تربیتی کیمپ پر بمباری کی جس میں القاعدہ کے دو سینئر کمانڈر جن کا تعلق سعودی عرب اورکویت سے تھا، انہیں ہلاک کردیا گیاتھا۔ان میں سعودی عرب میں سب سے زیادہ مطلوب دہشت گردمبینہ طور پر امریکی لڑاکا طیاروں کی طرف سے حملے میں ہلاک ہوا،گزشتہ چھ سے آٹھ ماہ میں عسکریت پسندوں کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ امریکہ اور اتحادی کمانڈروں نے کہا ہے کہ وہ اپنی فوجوں کی توجہ مشرق میں آباد ی والے علاقوں پرمرکوز کیے ہوئے ہیں۔پینٹا گون نے اخبار کی رپورٹ پر تبصرے سے انکار کردیا تاہم ایک امریکی دفاعی حکام نے کہا کہ القاعدہ کے پھر سینمودار ہونا حیران کن نہیں۔دفاعی اہل کار نے اپنانام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ کہ جب ہم واپس جائیں گے تو ایسی صورت حال پیدا ہوگی،پاکستانی فوج یا ڈرونز پر بھروسہ نہ کیا جائے ،امریکی فوج افغانستان کی سرحد کے ساتھ القاعدہ پر حملہ کرنے کی بہتر پوزیشن میں ہے۔