29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
اوکاڑہ ،بصیر پور میں دو گروپوں میں تصادم،5افراد ہلاک
جنگ نیوز -
اوکاڑہ … اوکاڑہ کی تحصیل بصیر پور میں دوگروپوں کے درمیان فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک اور پانچ شدید زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق موضع بکا جھجھہ میں دیرینہ عداوت پر انیس افراد سابق یوسی ناظم ملک رب نواز کے گھر گھس گئے۔ انہوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے شہزاد، عبداللہ اور بشارت ہلاک جبکہ ملک رب نواز سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے۔ جوابی فائرنگ سے حملہ آوروں کے دو نامعلوم ساتھی بھی مارے گئے۔ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا کر تفتیش شروع کر دی ہے۔