تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

نیم قبائلی علاقے ایف آر لکی مروت میں ایک اور پولیو کیس کا انکشاف

جنگ نیوز -
پشاور…نیم قبائلی علاقے ایف آر لکی مروت میں27 ماہ کے ایک اور بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے ۔قبائلی علاقوں میں پولیو وائرس کا شکار ہونے والوں کی تعداد13 ہو گئی ہے۔محکمہ صحت فاٹا کے مطابق ایف آر لکی مروت میں علی زمان نامی27 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس کے بعد رواں سال کے دوران فاٹا میں پولیو کیسز کی تعداد13 ہو گئی ہے۔ جن میں6 کا تعلق خیبرایجنسی،2 کا مہمند ایجنسی،ایک کا کرم ایجنسی،2 ایف آر لکی بنوں اور2 کا تعلق ایف آر کوہاٹ سے ہے۔ محکمہ صحت فاٹا کے مطابق قبائلی علاقوں میں پولیو کیسز کی بڑی وجہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر پو لیو ٹیموں کی بچوں تک عدم رسائی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.