29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ڈیرہ غازی خان خود کش حملے کے بعد16مشبہ افراد گرفتار
جنگ نیوز -
ڈیرہ غازی خان … ڈیرہ غازی خان میں سخی سرور دربار میں خودکش حملے کے بعد 16 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کرنامعلوم مقام پر منتقل کردیے گئے ہیں ۔ پولیس ذرائع کے مطابق تین اپریل کو ہونے والے دوخودکش حملوں کے بعد ضلع بھر میں سرچ آپریشن جاری ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور ڈی جی خان شہر میں واقع مدینہ ہوٹل میں چار روز تک رہائش پزیر رہے جس پر پولیس نے اس ہوٹل کے منیجر وزیر احمد، ویٹرز غلام نبی ، حبیب اللہ جعفر خان ، اللہ ڈتہ ، احسان اللہ ، غازی خان ، نوراللہ کو حراست میں لے لیا جبکہ دیگر علاقوں سے بھی مزید آٹھ افراد کو حراست میں لیاگیاہے جن سے نامعلوم مقام پر تفتیش کی جارہی ہے۔ دوسری طرف ہوٹل مالک حاجی جمعہ خان نے جیونیوز کو بتایا کہ تین افراد یہاں آئے تھے ان کے شناختی کارڈ کی انٹری بھی کی گئی تھی، وہ چار دن رہنے کے بعد یہاں سے چلے گئے،انھیں معلوم نہیں تھا کہ وہ دہشت گرد تھے۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے ان کے مظلوم ملازمین کو گرفتارکیا،ان کا دہشت گردوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔