29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
میکسیکو کی شمالی ریاست میں اجتماعی قبر سے40لاشیں برآمد
جنگ نیوز -
میکسیکو سٹی…میکسیکو کی شمالی ریاست میں اجتماعی قبر سے 40 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میکسیکو کی شمالی ریاست سان فرنینڈو میں ایک مویشیوں کے بارے میں بنائی گئی اجتماعی قبر سے 40 افراد کی لاشیں ملی ہیں ۔۔میکسیکو کی یہ ریاست امریکہ کی سرحد کے ساتھ واقع ہے۔حکام کے مطابق سان فرنینڈو میں لا جویا کے مقام پر وہ ایک اجتماعی قبر کی تحقیق کررہے ہیں جس میں 40 سے لیکر 60 افراد کی لاشیں ہوسکتی ہیں ۔ان افراد کے مارے جانے کا واقعہ 2010 میں اس وقت پیش آیا جب ایلسلواڈور،برازیل،گوئٹے مالا، ہونڈراس اور ایکواڈور کے غیر قانونی تارکین وطن نے منشیات فروشوں کیلئے کام کرنے سے انکار کیا۔