29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
سائنسدانوں کا لیبارٹری میں پردہِ چشم تیارکرنے کا کامیاب تجربہ
جنگ نیوز -
ٹوکیو…بصارت سے محروم افراد کے لیے خوشخبری ہے کیونکہ اب بہت جلد نابینا افراد صرف ایک آپریشن کے بعد پھر سے دیکھنے کے لائق ہوسکیں گے۔سائنسی و طبی میدان میں ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے جاپانی سائنسدانو ں نے خام خلیوں کی مدد سے لیبارٹری میں مصنوعی پردہِ چشم تیارکرنے کا کامیاب تجربہ کرلیاہے۔دنیا میں پہلی بار انسانی آنکھ کے حصوں کو مصنوعی طور پر لیبارٹری میں تیار کرنے کے اس تجربے کے تحت سائنسدانوں نے چوہوں کی آنکھوں سے حاصل کیے گئے خلیوں کی انسانی آنکھ کو بصارت دینے والے پردہِ چشم کی شکل میں نشوونما کی ہے۔سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ اس کامیاب تجربے کے بعد اگلے دس سالوں میں انسانوں کی آنکھ کی ٹرانسپلانٹیشن سرجری شروع کی جاسکے گی۔