تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

بینظیر بھٹو قتل کیس:سعود عزیز اور خرم شہزاداڈیالہ جیل سے ضمانت پر رہا

جنگ نیوز -
راولپنڈی…سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے قتل کیس میں گرفتار سینئر پولیس آفیسرز سعود عزیز اور خرم شہزاد کو راول پنڈی کی اڈیالہ جیل سے ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے ۔راول پنڈی پولیس کے سابق سی پی او سعود عزیز اور سابق ایس پی خرم شہزاد کو بے نظیر قتل کیس میں فریق استغاثہ ایف آئی اے نے بعد میں ملوث کرتے ہوئے گزشتہ برس دسمبر میں گرفتار کیا تھا، جن کی ضمانت ہائی کورٹ سے منظور ہونے کے بعد آج ان کے ضمانتی مچلکے راول پنڈی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کئے گئے، ایف آئی اے نے سعود عزیز اور خرم شہزاد پر الزام عائد کیا ہے کہ ان دونوں نے سابق وزیراعظم کے راول پنڈی میں عوامی جلسہ سے خطاب کے موقع پر اپنے سرکاری فرائض سرانجام نہیں دیئے تھے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.