تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ہڑتال پر چیف سیکریٹری پنجاب اور ینگ ڈاکٹر زلاہور ہائیکورٹ طلب

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اعجاز احمد چوہدری نے پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال اور مریضوں کی ہلاکتوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری پنجاب کو کل طلب کرلیااور کہاہے کہ پنجاب حکومت ڈاکٹروں کی ہڑتال کے معاملے کو حل کرنے میں ناکام ہوئی،ہڑتال کے دوران ہونے ہلاکتوں کی ذمہ داری کا تعین کرنا ہوگا۔ڈاکٹروں کی ہڑتال اور ڈاکٹروں کے خلاف درج کئے گئے مقدمات کے اندراج پر دائر مختلف درخواستوں کی سماعت کے دوران چیف جسٹس اعجاز احمد چوہدری نے ریمارکس دیئے کہ عوام ہڑتال کی وجہ سے پریشان ہے اور حکومت تماشے کرنے میں لگی ہوئی ہے۔37 روز گزر گئے وزیر اعلیٰ نے کوئی نوٹس نہیں لیا اگر سیکریٹری صحت پنجاب اس مسئلہ کو حل کرنے میں ناکام رہے تو انہیں عہدے سے کیوں نہیں اٹھایا گیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ایک بھی انسان کی ہلاکت قابل قبول نہیں ہے پنجاب حکومت ڈرامے کررہی ہے انہیں اب یاد آیا ہے کہ اس پیشے کو لازمی سروس قرار دیا جائے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.