تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے،مولانا فضل الرحمان

جنگ نیوز -
اسلام آباد…جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔ملک میں کچھ ادارے خود کو آئین اور قانون سے بالا تر اور خود کو کسی کے سامنے جوابدہ نہیں سمجھتے ۔انہوں نے یہ باتیں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کے دوران کیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت امن و امان اور اقتصادی محاذ سمیت ہر حوالے سے ناکام ہو چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جن افراد کو ایجنسیاں اٹھاتی ہیں وہ لاپتہ ہوتے ہیں،یہ ادارے خود کو عدالت عظمی کے سامنے بھی جواب دہ نہیں سمجھتے۔انہوں نے کہا کہ ان پر جن لوگوں نے حملے کئے وہ خود ان کی تلاش میں ہیں تاہم یہ بتانے کی ذمہ داری ملک کے اداروں اور ایجنسیوں کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کو تحلیل نہیں ہونا چاہئیے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.