تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

سینیٹ :گل محمد لاٹ کے زیرصدارت قائمہ کمیٹی برائے ٹیکسٹائل کا اجلاس

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ٹیکسٹائل نے وزرات ٹیکسٹائل کو مختلف شعبوں کی نمائندوں کی مشاورت کے بعد دھاگے کی فراہمی اور مستقبل کی حکمت عملی کے حوالے سے دو ہفتوں میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔اسلام آباد میں کمیٹی کا اجلاس گل محمد لاٹ کی زیر صدارت ہوا،کمیٹی نے تجویز دی کہ صدر آصف علی زرداری اپنا حالیہ دورہ ترکی کے دوران ترکی کی طرف سے پاکستان کاٹن کی برآمد پر عائد ڈیوٹی کو ختم کرانے کا معاملہ بھی اٹھائیں۔کمیٹی نے وزرات کو ہدایت کی کہ17 ارب روپے کی ریبیٹ ٹیکسٹائل صنعت کو دلانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔اس موقع پر سیکرٹری ٹیکسٹائل شاہد رشید نے کمیٹی کو بتایا کہ حکومت نے گزشتہ دو سال کے دوران ٹیکسٹائل کو مختلف منصوبوں اور اسکیموں کی مد میں 17 ارب روپے کی سبسڈی دی ہے اور اس وقت حکومت ٹیکسٹائل شعبے میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کر رہی۔رواں مالی سال دھاگے کی برآمدات میں 37 فی صد کمی واقع ہوئی ہے تاہم کاٹن کی درآمدات میں 39 فی صد اضافہ ہوا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.