29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کے ای ایس سی کا لوڈ شیڈنگ دورانیہ 14گھنٹے کرنے کا عندیہ
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے کہا ہے کہ گیس کی قلت کے سبب شہر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ14 گھنٹے تک پہنچ سکتا ہے ۔کے ای ایس سی کے چیف فنانشل آفیسر طیب ترین نے پریس کانفرنس میں کہا کہ آئندہ20 روز کے لیے اوسطاً ساڑھے18 کروڑ کے بجائے8 کروڑ مکعب فٹ گیس یومیہ کی فراہمی متوقع ہے ۔ اس طرح شہر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ13 سے14 گھنٹے تک پہنچ سکتا ہے اور بجلی کے تعطل میں صنعتی علاقے بھی شامل ہوسکتے ہیں ۔ادھر پریس کانفرنس میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹرعظیم اقبال نے بتایا کہ بھٹ گیس فیلڈ پیر سے سالانہ مرمت کے لیے 22 دن تک بند رہے گی ۔