29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
مہمندایجنسیمیں کارروائی ،50 شدت پسند ہلاک
جنگ نیوز -
مہمند ایجنسی…مہمند ایجنسی میں شدت پسندوں کے خلاف جاری دو روزہ کارروائی میں پچاس شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔پولیٹیکل حکام کے مطابق تحصیل صافی اور بائزئی میں جاری آپریشن کے دوران پچاس شدت پسند مارے گئے اور متعدد زخمی ہوئے،پولیٹیکل حکام کے مطابق کارروائی کے دوران شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر گن شپ ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ بھی کی گئی،حکام کے مطابق بائزئی کے علاقے سوران درہ، بید منئی اور میتئی میں فورسز کی پیش قدمی جاری ہے،پنڈیالی کے علاقے دویزئی میں شدت پسندوں کے دو ٹھکانے تباہ کردیے گئے جبکہ پڑان غار میں دس کنال پر پوست کی فصل تلف کردی گئی۔