تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

تربیلا میں پانی کا بحران سنگین،ذخیرہ تین فٹ رہ گیا،واپڈا

جنگ نیوز -
لاہور…تربیلا ڈیم میں پانی کا بحران سنگین ہوگیا۔ ڈیم میں پانی کا ذخیرہ صرف تین فٹ رہ گیا، تربیلا بجلی گھر کا مزید ایک یونٹ بند ہونے سے ملک میں بجلی کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔واپڈا حکام کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 3 فٹ رہ گیا اور ڈیم میں آئندہ24 گھنٹے کے دوران پانی کا ذخیرہ ختم ہونے کا امکان ہے۔ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک کم ہونے سے پانی کے اخراج میں کمی کردی گئی جبکہ تربیلا بجلی گھر کا مزید ایک یونٹ بند ہوگیاہے۔ بجلی گھر کے 14 میں سے اب تک9یونٹ بند ہوچکے ہیں۔ تربیلا بجلی گھر کے 14 یونٹ سے3478 میگاواٹ بجلی پیدا ہوتی ہے جبکہ اب صرف 5 یونٹ سے 445 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ جس کے باعث ملک میں توانائی کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.