29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لاہور میں جیو سوپر کی بندش کیخلاف احتجاج،اہم شخصیات کی شرکت
جنگ نیوز -
لاہور…جیوسوپرکی بندش کیخلاف لاہور پریس کلب کے باہراحتجاج کیا گیا، احتجاج میں مختلف صحافتی وسماجی تنظیموں اورشخصیات کی شرکت۔احتجاج میں مسلم لیگ ن کے خواجہ سعدرفیق،اظہرصدیق،مزدوررہنماخورشیداحمدشریک ہو ئے۔ بندش کے خلاف احتجاج میں پریس کلب اورپنجاب یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی ،احتجاج میں الیکٹرانک میڈیانیوزکیمرامین ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔واضح رہے کہ جیو ایک مرتبہ پھر حکومت کے عتاب کا شکارہے۔