تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پاکستان کی سویلین حکومت درپیش مسائل سے نمٹنے کی اہل نہیں،رپورٹ

جنگ نیوز -
واشنگٹن…امریکی حکومت کو ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سویلین حکومت انتہائی کمزوراور ملک کو درپیش مسائل سے نمٹنے کی اہل نہیں ہے۔ واشنگٹن میں وائٹ ہاؤ س کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں جاری سیاسی تعطل کے باعث حکومت معاشی مشکلات اور مالیاتی یا ٹیکس اصلاحات کے بارے میں اتفاق رائے پیدا نہیں کرسکی جس کی ملک کو اشد ضرورت ہے۔رپورٹ کے مطابق حکومتی اخراجات محصولات کی آمدنی سے بہت زیادہ ہیں جون میں مالی سال کے اختتام پر بجٹ کا خسارہ جی ڈی پی کے ساڑھے آٹھ فی صد تک جا سکتا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ اقتصادی ابتری اور معاشی اصلاحات کی سست روی سے پاکستان کے استحکام کو بھی خطرات لاحق ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سویلین قیادت کو سیاسی،اقتصادی اور سیکیورٹی کے علاوہ قومی حکومت میں اہم تبدیلیوں پر عوامی سطح پر تبادلہ خیال کے چیلنجز کا بھی سامنا ہے۔ صدر آصف زرداری اور دیگر رہنماؤں کے خلاف کرپشن کے الزامات کے تحت مقدمہ چلانے پر سپریم کورٹ اور حکومت کے درمیان محاذ آرائی کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس بارے میں بات چیت کے باوجود حکومت کی تبدیلی کے طریقہ کار پر اتفاق نہیں ہوسکا۔ تاہم رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ تبدیلی کون اور کس طرح کرنا چاہتا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.