تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

236ارب روپے مالیت کے64ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں236ارب روپے مالیت کے 64ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ہے ۔ ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن کی زیر صدارت اجلاس میں انفرا اسٹرکچر کے شعبے کے 37منصوبوں کی منظوری دی گئی جن کی مالیت 187ارب روپے ہے۔سماجی شعبے کے 19منصوبوں کی مالیت44ارب، خوراک و زراعت اور صنعت کے 8منصوبوں کی مالیت5ارب روپے ہے۔236ارب روپے کے جن منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے ان میں 107ارب روپے کی بیرونی امداد شامل ہے۔ انفرا اسٹرکچر کے بڑے منصوبوں میں توانائی کے گیارہ منصوبے شامل ہیں جن کی مالیت 62ارب روپے ہے ۔سڑکوں اور ریلوے کے بارہ منصوبے 75ارب روپے مالیت کے ہیں ۔پانی کے سات منصوبے 47ارب روپے جب کہ فزیکل پلاننگ اور ہاؤسنگ کے پانچ منصوبے تین ارب روپے مالیت کے ہیں ۔سماجی شعبے کی ترقی میں اعلیٰ تعلیم کے پانچ منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے جن کی مجموعی مالیت ساڑھے چار ارب روپے ہے۔صحت کے شعبے میں بچوں کی ویکسی نیشن کیلئے 25ارب روپے کی منظوری دی گئی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.