تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی کے علاقے صدر میں دھماکا،12افراد زخمی

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں صدر کے علاقے میں معمولی نوعیت کے دھماکے میں12افراد زخمی ہو گئے ۔جیو ٹی وی کے نمائندے کے مطابق دھماکا ریمبو سینٹر کے قریب ہوا جس میں کچھ افراد معمولی زخمی ہوئے۔دھماکے کی جگہ پر چپل اور کچھ خون کے نشان بھی دیکھے گئے۔پولیس حکام کے مطابق زخمیوں میں8کوجناح اور4زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔زخمیوں میں تمام عمر کے افراد شامل ہیں۔دھماکے ایک زخمی کا کہنا ہے کہ وہ قریب ہی ریڑھی لگاتا ہے اور زخمی ہونے کے بعد حواس باختہ ہوگیا اور اندازہ نہیں کر سکا کہ دھما کیسے ہوا اور کس چیز کا تھا۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.