تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی : تولیہ فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی

جنگ نیوز -
کراچی : تولیہ فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی

کراچی…نیو کراچی میں واقع تولیہ فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں صبا سینما کے قریب کپڑے کی ایک فیکٹری میں بجلی کے تار آپس میں ملنے کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جس سے فیکٹری کی پہلی منزل پر رکھے ہوئے تولیوں کے بنڈل جل کر ضائع ہوگئے۔آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور ریسکیو آپریشن کے بعد عملے نے آگ پر قابو پالیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.