تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے ایک گاؤں کو آگ لگادی

جنگ نیوز -
مقبوضہ بیت المقدس ... اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے ایک گاؤں کو آگ لگادی اور 100 سے زائد خواتین کو گرفتار کرلیا۔فلسطینی سکیورٹی حکام کے مطابق اسرائیلی فوج نے شمال مشرقی کنارے کے ایک گاؤں Awartaمیں کرفیو نافذ کرکے گھر گھر تلاشی لی اور کئی گھروں کو مسمار بھی کردیا،فلسطینی سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ گزشتہ مہینے اسرائیلی فوج کے 5 اہل کاروں کی ہلاکت کے بعد اسرائیلی فوج نے کئی مرتبہ کاروائی کی ہے، تاہم یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ خواتین کو گرفتار کیا ہے۔ فلسطینی سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل فوج نے 100 سے زائد فلسطینی خواتین کو گرفتار کیا ہے۔ جب کہ کئی عمررسیدہ خواتین کی انگلیوں کے نشانات لیکر انہیں رہا کردیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.