29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
برطانوی رکن پارلیمنٹ کو ججز کو جیل بھیجنے کی دھمکی
جنگ نیوز -
برطانوی رکن پارلیمنٹ کو ججز کو جیل بھیجنے کی دھمکی
لندن…برطانوی پارلیمنٹ کے رکن نے پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ عدالتوں کے ایسے احکامات کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے جس میں اظہار رائے پر پابندی لگا دی جاتی ہے۔ رکن پارلیمنٹ نے ایسے فیصلوں کو روکنے کیلئے ججز کو جیل بھیجنے کی بھی دھمکی دی ہے ۔لبرل ڈیموکریٹک کے رکن پارلیمنٹ John Hemming کا کہنا ہے کہ بعض جج اپنے فیصلوں میں لوگوں کو بات کرنے کی اجازت نہیں دیتے حالانکہ ممکن ہے لوگ اس پر بات کرنا چاہتے ہوں۔ یہاں تک کہ ان کے حلقے کا نمائندہ بھی اس پر بات نہیں کرسکتا ۔جان ہیمنگ نے کہاکہ انہوں نے اسپیکر جان برکو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس طرح کے احکامات کو پارلیمنٹ کی توہین قرار دیں ۔انہوں نے کہا کہ سترہویں صدی میں بھی لوگوں کو مقدمات پر بات کرنے کا قانونی حق حاصل تھا۔ جان ہیمنگ نے کہا کہ وہ پارلیمنٹ میں ایک قرار داد پیش کر رہے ہیں ۔ جس میں زبان بندی کے احکامات دینے والے ججز کے خلاف کارروائی کے لیے مختلف تجاویز دی جائیں گی ، جس میں سزائے قید بھی شامل ہے ۔ برطانوی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ججوں کو اب یہ بات قبول کر لینی چاہیے کہ ایسے احکامات چھپے نہیں رہ سکتے۔ اخبارات میں شائع ہوں گے ۔