29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
امریکہ نے ایکواڈور کے سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا
جنگ نیوز -
کوئٹو ... امریکہ نے ایکواڈور کے سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکہ نے ایکواڈور کے سفیر لوئس گیلی گوس کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کاحکم دیدیا ۔ امریکی حکومت کا یہ اقدام چند روز قبل ایکواڈور کی حکومت کی جانب سے امریکی سفیر کو نکالے جانے کے ردعمل کے طور پر اٹھا یا گیا ہے۔ایکواڈور کی حکومت نے چند روز قبل ایکواڈور میں موجود امریکہ کے سفیر کو سفارتی راز افشا کرنے کے الزا م میں ملک سے نکل جانے کا حکم دیا تھا ۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق امریکہ ایکواڈور کے ساتھ جون میں ہونے والے دوطرفہ مذاکرات بھی معطل کررہا ہے ۔