29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
چین آئندہ پانچ سالوں میں56 ائیرپورٹس تعمیر کرے گا
جنگ نیوز -
چین آئندہ پانچ سالوں میں56 ائیرپورٹس تعمیر کرے گا
بیجنگ …جنگ نیوز… چین آئندہ پانچ سالوں میں56 ائیرپورٹس کی تعمیر کرے گا تاکہ ذرائع آمدورفت کو بڑھایا جاسکے۔ سول ایوی ایشن انتظامیہ کے سربراہ نے کہا کہ چین آئندہ پانچ سالوں میں 56 ائیرپورٹس کی تعمیر کا ارادہ رکھتا ہے جس سے چین میں ائیرپورٹس کی تعداد 230 تک پہنچ جائے گی۔ جہاں4500 طیاروں کی آمدورفت ہوسکے گی اور سالانہ450 ملین مسافر ہوائی جہازوں کے ذریعے سفر کرسکیں گے اور چین آئندہ پانچ سالوں میں ایوی ایشن انڈسٹری کی آمدنی میں1.5 ٹریلین یوآن کا اضافہ ہوگا۔