29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
سابق مصری صدر حسنی مبارک کیساتھ کوئی رابطہ نہیں ،سعودی عرب
جنگ نیوز -
قاہرہ ... سعودی عرب نے کہا ہے کہ اس کا سابق مصری صدر حسنی مبارک کے ساتھ نہ تو کسی قسم کا رابطہ ہے اور نہ ہی انکے خلاف مقدمات قائم نہ کرنے پر دباؤ ڈال رہا ہے۔مصر میں سعودی عرب کے نئے سفیر احمد عبدالعزیز قطان نے ایک مصری اخبار کو دئیے گئے انٹرویو میں ان خبروں پر شدید حیرت کا اظہار کیا ہے جس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ سابق صدر حسنی مبارک سعودی عرب میں موجود ہے۔ حالانکہ مصر میں قائم عبوری فوجی قیادت نے بھی مبارک کی شرم الشیخ میں نظر بندی کا تاکید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال سعودی عرب کا سابق صدر کسے ساتھ کسی بھی قسم کا کوئی رابطہ ہے اور نہ ہی انہیں سعودی عرب میں خوش آمدیدکہنے کی پیشکش کی ہے۔ سعودی سفیر نے ان خبروں کی بھی پرزور تردید کی ہے جس میں سعودی عرب پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ مبارک کے خلاف مقدمات قائم نہ کرنے کے لئے مصری قیادت پر دباؤ ڈال رہا ہے اور اس سلسلے دھمکیاں دے رے رہاہے۔