تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لیبیاچھوڑنے والے افریقی باشندوں کی کشتی بحیرہ روم میں ڈوب گئی

جنگ نیوز -
طرابلس ... لیبیاچھوڑنے والے افریقی باشندوں کی کشتی بحیرہ روم میں ڈوب گئی،150افرادلاپتہ جبکہ53 افراد کو زندہ بچالیا گیا ۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لیبیا چھوڑکرجانے والے 300 افراد کی کشتی بحیرہ روم میں اٹلی کے جزیرے لیمپیڈوسا کے قریب طوفان میں پھنس گئی جس سے کشتی کو حادثہ پیش آگیا ،اس حادثے میں 150 افراد لاپتہ جبکہ 53 افراد کو زندہ بچالیا گیا ہے اور 20 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں ، انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے مطابق کشتی میں صومالیہ ، نائیجیریا،بنگلہ دیش ، آئیوری کوسٹ ، چڈ اور سوڈان کے باشندے سوار تھے ۔ لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔ اطالوی کوسٹ گارڈ کا عملہ امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.