تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

وہاڑی کے قریب ٹریفک حادثہ،3افراد جاں بحق،4زخمی

جنگ نیوز -
وہاڑی … وہاڑی کے قریب بورے والا روڈ پر دو مسافر بسوں میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 4زخمی ہوگئے۔اسپتال ذرائع کے مطابق قصور سے وہاڑی آنے والی بس مخالف سمت سے آنے والی مسافر بس سے اڈہ 37 پھاٹک کے قریب ٹکراگئی جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو بورے والا وہاڑی کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال وہاڑی میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ڈاکٹروں کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال وہاڑی میں زیر علاج مزید دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.