تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پاکستان کو دہشت گردی کے باعث خطرات کا سامنا ہے، امریکا

جنگ نیوز -
واشنگٹن…امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مل کر جمہوریت کو مضبوط کرنے اور دیگر اداروں کی تعمیر کے لیے کوشاں ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے قائم مقام ڈپٹی ترجمان مارک سی ٹونر نے واشنگٹن میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی سے نمٹنے اور جمہوریت کی مضبوطی اور اداروں کی تعمیر میں پاکستان کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے وائیٹ ہاؤس کی رپورٹ کو مسترد کرنے کے سوال پر ترجمان محکمہ خارجہ نے جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ اس کا جواب وائیٹ ہاؤس ہی بہتر طور پر دے سکتا ہے۔مارکرٹونر نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی کے باعث خطرات کا سامنا ہے، جس سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.