29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
جاپان،7.1شدت کا ایک اور زلزلہ، 3ہلاک،130زخمی
جنگ نیوز - ٹوکیو…11مارچ کے شدیدزلزلے اور تباہ کن سونامی کے بعدجاپان ایک بارپھر 7.1 زلزلے کی شدت سے لرز اٹھا، 3 افراد جان سے گئے اور 130 سے زائد زخمی ہیں۔دل دہلانے والے جھٹکوں کے بعدایٹمی پاور پلانٹ کے لیے نئے مسائل کھڑے ہوگئے۔ٹوکیومیٹرولوجیکل ایجنسی نے یاماگاٹا(Yamagata) کے علاقے میں زلزلے کے شدیدجھٹکوں کے بعد6فٹ اونچی لہروں کی سونامی وارننگ جاری کردی،،ریکٹراسکیل پر 7.1 شدت کے بعدکئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے، جب کہ یاماگاٹا کے علاقے میں ایک عمر رسیدہ خاتون سانس لینے کی مشین بند ہونے کے باعث چل بسیں،خبرایجنسی کے مطابق زلزلے کے باعث130 سے زائد افراد زخمی بھی ہوگئے۔جاپان کابینہ کے چیف سیکرٹریYukio Edano کاکہناہے کہ مزید آفٹرشاکس کا خطرہ ابھی ٹلانہیں۔