29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
خیبر ایجنسی،تین شدت پسند تنظیموں میں تصادم،8افراد ہلاک
جنگ نیوز -
پشاور…خیبر ایجنسی کی وادی تیرا میں تین شدت پسند گرپوں کے درمیان جھڑپ میں 8شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق دور افتادہ علاقے وادی تیرا میں تین شدت پسند گروپ کالعدم لشکر اسلام ،کالعدم انصار السلام اور زخا خیل گرپوں میں رات بھر سے جاری جھڑپ میں اب تک 8شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ جھڑپ میں تینوں گرپوں نے ایک دوسرے کے خلاف بھاری ہتھیاروں کا آزادانہ استعمال کیا۔زخمیوں کو مقامی اسپتالوں میں منتقل کردیاگیا ہے ۔وادی تیرا میں دو ہفتوں سے جھڑپوں میں تیزی آگئی ہے۔