تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کوئٹہ ،خود کش حملے کے بعد چھاپے،متعدد زیر حراست

جنگ نیوز -
کوئٹہ … کوئٹہ میں گزشتہ روزخودکش حملہ کرنے کے الزام میں پولیس نے کریک ڈاون کے نتیجے میں شہرکے متعددعلاقوں میں چھاپوں کے دوران ایک درجن سے زائدافرادکوحراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن وزیرخان ناصرکے گھرپرخود کش حملے کے بعدرات گئے پولیس نے سریاب روڈ،بروری روڈ،دشت،بائی پاس،میاں غنڈی،ہدہ،اسپنی روڈ،خروٹ آباداوراس سے ملحقہ علاقوں میں کریک ڈاون کی اورایک درجن سے زائدمشتبہ افرادکوحراست میں لے لیاجن سے نامعلوم مقام پرتفتیش جاری ہے ذرائع کے مطابق گرفتارافرادمیں کالعدم مذہبی تنظیموں کے ارکان بھی شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.