29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پنجاب کے ینگ ڈاکٹرز کام پر واپس آگئے
جنگ نیوز -
لاہور … ینگ ڈاکٹرز نے مطالبات تسلیم کئے جانے کی حکومتی یقین دہانی پر اڑتیس روز سے جاری ہڑتال ختم کر دی۔ تمام ڈاکٹر آج اپنی ڈیوٹیوں پر واپس آگئے۔ڈاکٹروں نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کے بعد کیا۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ان کے مطالبات پر غور کے لئے ذوالفقار علی خان کھوسہ کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی ہے جو جلد سفارشات پیش کرے گی۔ کمیٹی میں حکومت کی طرف رانا ثنااللہ اور سینیٹر پرویز رشید شامل ہیں۔