تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ینگ ڈاکٹرز کیس، حکومت مکمل طور پر ناکام ہوئی،لاہور ہائی کورٹ

جنگ نیوز -
لاہور…چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹرجسٹس اعجاز احمد چودھری نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ڈاکٹرز کے معاملے پر حکومت مکمل طور پر ناکام ہوئی۔ چیف جسٹس نے ڈاکٹروں سے استفسار کیا کہ وہ قوم کے پیسوں سے ڈاکٹر بنے انہوں نے چند پیسوں کے لئے لوگوں کی زندگیوں سے کیوں کھیلا؟لاہور ہائی کورٹ میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ حکومت ایسا ماحول پیدا نہیں کرسکی کہ ڈاکٹر کام کرتے رہتے۔ چیف سیکرٹری پنجاب ناصر کھوسہ نے عدالت کو بتایا کہ حکومت ہڑتالی ڈاکٹروں کے مطالبات ماننے کو تیار ہے لیکن اس کے لئے وقت چاہئے۔ ڈاکٹروں کی تنخواہیں بڑھانے سے سالانہ چھبیس ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ چیف جسٹس اعجاز احمد چودھری نے ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال اورمریضوں کی ہلاکت کے معاملے پرانکوائری کیلئے کمیشن قائم کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ ایک ماہ کے اندر ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔ ذمہ داروں کو سزا ضرور ملنی چاہئے۔ کیس کی سماعت ایک ماہ کے لئے ملتوی کر دی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.