تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

سرکاری خرچ پر حج کرنے والوں کو ایک ہفتے میں رقم واپس کرنے کا حکم

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو گزشتہ دو برس میں سرکاری خرچ پر حج کرنے والوں سے ایک ہفتے میں وصولی کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔چیف جسٹس افتخار چودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بنچ نے حج اسکینڈل کیس کی سماعت کی ، جسٹس جاویداقبال نے کہا کہ اس بار 95 فیصد خدام الحجاج کا تعلق جنوبی پنجاب کے اس علاقے سے تھا جو سابق وزیرمذہبی امور کا حلقہ ہے ، وفاقی سیکریٹری مذہبی امور نے عدالت کو بتایا کہ وزارت داخلہ نے سرکاری خرچ کے حاجیوں کی خاطر انتظامات کرنے کا کہا تھا، ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ سال 2009 اور 2010 میں سرکاری حج کرنے والوں کے ذمہ ساڑھے 3 کروڑ روپے واجب الادا ہیں، سرکاری حج پر خرچ کی رقم ملک ریاض اور نوازکھوکھر نے اپنے والدین کے ایصال ثواب کیلئے بطور عطیہ وزارت داخلہ کو دی تھی، چیف جسٹس نے کہا کہ جن لوگوں نے رقم دی انہیں گرفتار کرکے تفتیش کریں کہ رقم کس کے کہنے پر دی گئی ، عدالت نے رپورٹ آئندہ جمعہ کوطلب کرلی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.