29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
وزڈن کے سال کے چار بہترین کھلاڑی
جنگ نیوز -
کراچی…وزڈن کے سال کے پانچ بہترین کھلاڑیوں میں جگہ بنانا آسان کام نہیں لیکن 2011کی وزڈن میں یہ تعداد چار تک محدود کردی ہے جس کی وجہ پاکستان کے محمد عامر ہوسکتے ہیں۔ کرکٹ کی بائبل کا درجہ رکھنے والی وزڈن کا148واں ایڈیشن منظرعام پرآ گیا ہے، جس میں روایت کے برعکس سال کے پانچ کے بجائے چار کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے، بنگلہ دیش کے تمیم اقبال واحد غیر برطانوی ہیں جن کو 2010میں لارڈز اور اولڈ ٹریفرڈ پر یادگار سینچریوں کی بدولت یہ اعزاز ملا ہے،، انگلینڈ کے اوئن مورگن اورجوناتھن ٹراٹ کو ان کی لاجواب بیٹنگ کے سبب اس اعزاز کا مستحق سمجھا گیا ہے، سابق برطانوی وکٹ کیپرکرس ریڈ بھی خوش قسمت کھلاڑیوں میں شامل ہیں جن کی زیر قیادت ناٹنگھم شائر نے انگلش کاؤنٹی کرکٹ کا ٹائٹل جیتا،اگرچہ کہ وزڈن کے ایڈیٹر شلڈ بیری نے پانچویں کھلاڑی کا نام نہیں لیا لیکن وہ پاکستان کے محمد عامر ہی ہو سکتے تھے جن کی مثالی کارکردگی اسپاٹ فکسنگ کیس کی نذر ہو گئی،، شلڈ بیری کے مطابق اگر پانچواں کھلاڑی اس کیس سے بری ہو گیا تو امکان ہے کہ اس کے نام کا اعلان بعد میں کر دیا جائے کیونکہ ان کی جگہ کوئی اور کھلاڑی منتخب نہیں کیا گیا ہے۔