29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
خوبصورتی برقرارکھنے کیلئے52پلاسٹک سرجریز کروانے کاریکارڈ قائم
جنگ نیوز -
اوہائیو… آج کل اس جدید ٹیکنالوجی کے دور میں لوگ پلاسٹک سرجریز کے ذریعے اس خوبصورتی کو مزید نکھارنے کی کوششوں میں مصروف نظر آتے ہیں۔ایسی ہی ایک مثال امریکی ریاست اوہائیو سے تعلق رکھنے والی55سالہ خاتون سنڈی جیکسن کی ہے جو اپنی جسمانی خوبصورتی بڑھانے اور جوانی برقرار رکھنے کے لیے اب تک52 پلاسٹک سرجریز کروا چکی ہیں۔مکمل آپریشنز سے لیکر لائپو سکشن،بوٹوکس اورلیزر ٹریٹمنٹ کے ذریعے جسمانی اعضاء کی خوبصورتی برقرار رکھنے کے لیے یہ خاتون اپنی52پلاسٹک سرجریوں پر اب تک تقریباً1لاکھ ڈالر سے زائد رقم خرچ کرچکی ہیں۔اپنے چہرے سے لے کر مکمل جسم پر52پلاسٹک سرجریاں کروانے والی سنڈی کا نام سب سے زیادہ پلاسٹک سرجریاں کروانے والی خاتون کی حیثیت سے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل ہے۔