29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
سوناکشی سنہا اور ہریتک روشن ایک ساتھ کام کرنے کے خواہشمند
جنگ نیوز -
ممبئی…بالی ووڈ کی بلاک بسٹرفلم"دبنگ" کی کامیابی کے بعد فلم کی ہیروئن سوناکشی سنہا کی تو جیسے لاٹری ہی کُھل گئی ہے اور جہاں ہر دوسرا ہدایتکار انہیں اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کا خواہشمند ہے وہیں صف اول کے اداکار بھی ان کے ساتھ کام کرنے کے متمنی ہیں۔اس فہرست میں تازہ ترین اضافہ بالی ووڈ کے بہترین اداکار اور ڈانسر ریتک روشن کا ہے جنہوں نے حال ہی میں سوناکشی سنہا کے ساتھ ملبوسات تیار کرنے والے برانڈ کی تشہیر کے لیے کام کیا ہے۔جہاں ایک طرف ریتک سوناکشی سنہا کیساتھ فلم میں کام کرنے کے بے حد خواہشمند ہیں وہیں دوسری جانب سوناکشی خود کو ان کی سب سے بڑا مداح ثابت کرتی نظر آرہی ہیں اور دونوں ہی کی خواہش کے ان کی جوڑی کسی فلم میں ساتھ کام کرتی نظر آئے۔