تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی 7.7ارب روپے کی قسط روک لی گئی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزارت خزانہ نے ہائرایجوکیشن کمیشن کے 7ارب 70کروڑ کی قسط فوری طور پر روک دی ہے .چئیر مین ایچ ای سی کا کہنا ہے کہ انہوں نے تمام سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کو خط ارسال کر دیئے ہیں کہ آئندہ 3 ماہ کی تنخواہوں واخراجات کے لئے رقم دستیاب نہیں ۔جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ھائرایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹرجاوید لغاری نے بتایا کہ سات اعشاریہ سات ارب روپے کی رقم وزارت خزانہ نے ایچ ای سی کو اپریل تا جون کی آخری سہ ماہی میں اداکرنا تھی،لیکن وزارت خزانہ کہتی ہے کہ جب تک ایچ ای سی کا معاملہ حل نہیں ہوجاتا فنڈز جاری نہیں کیئے جائیں گے۔ چیئرمین ایچ ای سی کا کہنا تھا کہ 7 ارب 70کروڑ روپے ملک بھر کی 71سرکاری یونیورسٹیوں کے سٹاف و اساتذہ کی تنخواہوں اور جامعات کے روزمرہ اخراجات کے لئے مالی سال 2010-2011 میں مختص کی گئی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.