تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

سری نگر میں دھماکا،جماعت اہلحدیث کے چیئرمین جاں بحق

جنگ نیوز -
سری نگر…مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں دھماکے سے مسجد کے امام اور مذہبی جماعت کے سربراہ مولوی شوکت شاہ جاں بحق اور کئی نمازی زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق دھماکا مسجد کے قریب اُس وقت ہوا جب لوگ جمعے کی نماز کے لئے جمع تھے ۔ مسجد کے امام اور جماعت اہلِحدیث کے چئیرمین مولوی شوکت احمد شاہ مسجد میں داخل ہورہے تھے کہ دھماکا ہوگیا جس سے مولوی شوکت سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔ انہیں قریبی اسپتال پہنچایا گیا جہاں مولوی شوکت جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حملے کا ہدف مولوی شوکت شاہ تھے جن پر پہلے بھی قاتلانہ حملے ہوچکے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.