تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پنجاب اپنے حصے کا 50فیصد پانی سندھ کو دینے پر رضامند

جنگ نیوز -
اسلام آباد…ارسا اتھارٹی کے اجلاس میں پنجاب نے اپنے حصے کا پچاس فیصد پانی فراخ دلانہ طور پر سندھ کو دینے کا اعلان کر دیا ہے چیئرمین ارسا کا کہنا ہے کہ اب صوبہ سندھ کو کپاس کی کاشت کیلئے پانی کی کمی نہیں آئے گی ۔اسلام آباد میں ارسا اتھارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمیں ارسا کا کہنا تھا کہ پنجاب کی نسبت صوبہ سندھ میں کپاس کی کاشت کیلئے پانی کی زیادہ ضرورت تھی جس کیلئے پنجاب نے اپنے حصے کی ضرورت کا تقریبا 33ھزار کیوسک پانی کم کر کے 18ہزار کیوسک کرتے ہوئے باقی سندھ کو دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ تربیلہ ڈیم میں پانی کی سطح کل ڈیڈ لیول پر چلی جائے گی۔سندھ کو منگلا ڈیم سے ساڑھے چار ہزار کیوسک پانی فراہم ھو گا انہوں نے بتایا کہ منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ پانچ لاکھ 5ہزار ایکڑ فیٹ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.