29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
بہت زیادہ ذہنی دباوٴ یادداشت کومتاثر کرتا ہے، تحقیق
جنگ نیوز -
ایڈنبرگ…زندگی میں مشکلات اور پریشانیوں کا آنا جاناتولگاہی رہتا ہے لیکن انہیں سر پر سوار کرنا اچھا نہیں۔جدید تحقیق بھی یہی کہتی ہے کہ بہت زیادہ ذہنی دباؤیاد داشت متاثرکرتاہے۔حد سے زیادہ ذہنی دباؤ کسی مسئلے کا حل نہیں البتہ ا سکی وجہ سے آپ اپنی یاد داشت سے ہاتھ ضرور دھوسکتے ہیں۔اسکاٹ لینڈ میں کی گئی تحقیق کے مطابق پریشانیوں کو بہت زیادہ سر پر سوار کرنے سےSTRESS ہارمونز پر بھی اثر پڑتا ہے اس طرح یاد داشت کمزور ہونے لگتی ہے اور پھر وقت اور عمر گزرنے کے ساتھ ساتھ غائب بھی ہوسکتی ہے۔