29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
سینیٹ کی نشست پر انتخاب 27اپریل کوسندھ اسمبلی میں ہوگا
جنگ نیوز -
اسلام آباد...الیکشن کمیشن نے ڈاکٹرکھٹومل جیون کے استعفے سے خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر انتخاب کے لئے شیڈول جاری کردیا ہے،جس کے لئے پولنگ27 اپریل کو سندھ اسمبلی میں ہوگی۔ سینیٹ کی خالی نشست کے لئے کاغذات نامزدگی11 اور12 اپریل کو وصول کئے جائیں گے،جن کی جانچ پڑتال13 اپریل کو ہوگی، کاغذات نامزدگی20 اپریل تک واپس لئے جاسکیں گے،اور اسی روز امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی جائے گی،پولنگ27 اپریل کو صبح نو بجے سے سہ پہر چار بجے تک جاری رہے گی، سندھ اسمبلی کے ارکان اس نشست پر رکن کا انتخاب کریں گے۔