29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
آئی پی ایل کا کچھ دیر میںآ غاز،چنئی اور کولکتہ مد مقابلہ
جنگ نیوز -
چنئی...انڈین پریمیئر لیگ کا چوتھا ایڈیشن کچھ دیر بعد شروع ہوگا جس میں پہلی بار 10 ٹیمیں شریک ہیں، چنئی سپرکنگز اپنے اعزازکا دفاع کرے گی، آئی پی ایل کے چوتھے ایڈیشن میں بھی پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں کیا گیا۔51 روزہ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 71 میچ کھیلے جائیں گے۔ افتتاحی میچ میزبان چنئی سپر کنگز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان کھیلا جائیگا۔ ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں چنئی سپر کنگز، کولکتہ نائٹ رائیڈرز ، دکن چارجرز، راجستھان رائلز، کوچی ٹسکرز، رائل چیلنجرز بنگلور، دہلی ڈئیر ڈیولز، ممبئی انڈینز ، پونے وارئیرز اور کنگز الیون پنجاب شامل ہیں۔ فائنل 28 مئی کو ایم اے چدم برم اسٹیڈیم چنئی میں کھیلا جائیگا۔