29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
سندھ ہائیکورٹ، عمر قید کی سزاپانیوالے مجرم کو کراچی منتقل کرنے کا حکم
جنگ نیوز -
کراچی...سندھ ہائی کورٹ کی دورکنی بنچ نے قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا پانے والے مجرم کو سکھر سے کراچی منتقل کرنے کا حکم دیاہے۔فاضل بنچ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ جیل قواعد کے مطابق ملزم کو اس ضلع سے باہر نہیں منتقل کیا جاسکتا جہاں اس کا مقدمہ چل رہاہویا اپیل زیر سماعت ہو ملزم تاج عرف پپہ کو25سال عمر قید ہوئی تھی، جس کے خلاف اپیل سندھ ہائی کورٹ میں زیرسماعت ہے تاہم گزشتہ ماہ اسے کراچی سے سکھر منتقل کردیاگیاتھا۔