29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
وکلا کو ڈبل سواری سے استثنیٰ قراردینے کی درخواست کی سماعت
جنگ نیوز -
کراچی...سندھ ہائی کورٹ نے صحافیوں کی طرح وکلا کوبھی موٹرسائیکل پر ڈبل سواری سے استثنیٰ دینے کی درخواست پر حکومت سندھ اور پولیس حکام سے دوہفتے کے اندر جرائم کے اعداوشمار طلب کرلئے۔عدالت نے مزید حکم دیاکہ ڈبل سواری پرپابندی اور پابندی کے علاوہ دونوں میں ہونے جرائم کے موازنے پر مشتمل چارٹ پیش کیا جائے۔ درخواست گزار دیدارعلی چانڈیو ایڈووکیٹ کی جانب سے جاوید چھتاری ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیاہے کہ وکلا بھی اہم خدمات کے زمرے میں آتے ہیں اور اس بات کاکوئی خطرہ نہیں کہ کالا کوٹ پہن کر جرائم پیشہ لوگ اس کا فائدہ اٹھاسکتے ہیں کیونکہ وکلا جعلی کارڈ حاصل نہیں کرسکتے ،سماعت دو ہفتے کے لئے ملتوی کردی گئی ۔