29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
سندھ ہائیکورٹ:آئینی درخواست پر سپریٹنڈنٹ جیل کو نوٹس جاری
جنگ نیوز -
کراچی...سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹروں کی ٹارگٹ کلنگ میں سزائے موت پانے والے مفتی شاہد اور محمد طلحہ کی ایک آئینی درخواست پر سپریٹنڈنٹ جیل اور محکمہ داخلہ سندھ کو19اپریل کیلئے نوٹس جاری کردئیے۔درخواست گزاروں جن کا تعلق مبینہ طورپر لشکرجھنگوی سے ہے،انہوں نے اپنے وکیل ایم الیاس خان کے توسط سے موقف اختیار کیاہے کہ جیل رولزکے مطابق سزائے موت کے قیدیوں کو علیحدہ وارڈ میں رکھا جاتاہے لیکن انہیں سیکیورٹی کے نام پر عام قیدیوں کے ساتھ رکھا جارہا ہے۔درخواست گزاروں نے موقف اختیارکیاکہ جیل حکام کو حکم دیاجائے کہ مفتی شاہد اور محمد طلحہ کو علیحدہ وارڈ میں منتقل کریں