تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

رواں سال مہنگائی کی شرح ساڑھے 15فیصدرہنے کا امکان ہے، اسٹیٹ بینک

جنگ نیوز -
کراچی…اسٹیٹ بینک کے دوسرے سہ ماہی جائزے میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ مہنگائی کی شرح ساڑھے15 فیصد سے تجاوز کرجانے کا خدشہ ہے اور ملک میں مہنگائی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اور بجلی کے نرخ بڑھنے سے سماجی اور سیاسی سطح پر بے چینی دیکھی جاسکتی ہے ۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ دوسری سہ ماہی جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح ساڑھے پندرہ فیصد سے تجاوز کرجانے کا خدشہ ہے،مہنگائی میں اضافے کی وجہ بجلی کے نرخ بڑھنے، کھانے پینے کی اشیا اور عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقامی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی مارکیٹ سے منسلک ہونی چاہیے جس کی وجہ سے مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہے،رپورٹ کے مطابق درآمدی فرنس آئل کی قیمتیں بڑھنے سے بجلی کے نرخوں میں بھی اضافہ متوقع ہے جس سے سماجی اور سیاسی سطح پر بے چینی پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ ایندھن، بجلی کے نرخوں میں اضافہ اور کھانے پینے کی اشیا کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے ہونے والی مہنگائی پر اسٹیٹ بینک کا کنٹرول نہیں ہے۔رپورٹ کے مطابق معاشی شرح نمو2 سے3 فیصد رہنے کا امکان ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کا ساڑھے چھ فیصد رہنے کی توقع ہے۔ رواں کھاتوں کا خسارہ جی ڈی پی کا1.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق حکومت نے آمدنی میں اضافے اور اخراجات میں کمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.