29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
رضا ربانی کا ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جگہ نیا ادارہ بنانے کا اعلان
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیر رضا ربانی نے کہا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جگہ نیا ادارہ کمیشن اسٹینڈرڈ فار ہائر ایجوکیشن بنایا جائے گا ۔سینیٹ کے اجلاس میں رضا ربانی نے بتایا کہ یو ایس ایڈ نے وضاحت کردی ہے کہ وہ امداد نہیں روک رہی۔ یہ تاثر غلط ہے کہ ایچ ای سی کی صوبوں کو منتقلی سے اسکالرشپس متاثر ہوں گے ۔ انہوں نے ایوان کو بتایا کہ ایچ ای سی کی جگہ کمیشن اسٹینڈرڈ فار ہائیر ایجوکیشن کے نام سے نیا ادارہ بنایا جائے گا ۔