تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

بھتہ خوری مجھے ہٹانے کا بہانہ تھی، سابق وزیر داخلہ سندھ

جنگ نیوز -
کراچی…سندھ کے سابق وزیرداخلہ ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کامقصدپوراہوگیا،بھتہ خوری مجھے ہٹانے کا بہانہ تھی،لطاف حسین اورفاروق ستارنے کئی بارمجھے ہٹانے کامطالبہ کیا،شکریہ اداکرناچاہتاہوں جنھوں نے میری زبان کھلوادی،اجمل پہاڑی بھی ان کاہے اورجیوکے رپورٹر ولی خان بابر کے قاتل بھی ان کے ہیں۔وزیر اعلیٰ ہاوٴس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سندھ کے سابق وزیر داخلہ ذالفقار مرزا نے کہا کہ صحافی کے قاتلوں کوبے نقاب کرنے کاوعدہ پوراکردیاہے۔سب کوپتاہے کہ چندوں پرکون چلتاہے،چندے کے نام پرمجھے ہٹوانے کی سازش کی گئی،ہم نہ چندہ لینے والے ہیں نہ کسی کاحق چھیننے والے،میں صرف شریف لوگوں کی سرپرستی کرتاتھااورکرتارہوں گا،بھتہ خوری مجھے ہٹانے کابہانہ تھی۔ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کامقصدپوراہوگیا،الطاف حسین نے مجھے ہٹانے کاصدرسے6مرتبہ مطالبہ کیا،شکریہ اداکرناچاہتاہوں جنھوں نے میری زبان کھلوادی،ایم کیوایم کاون پوائنٹ ایجنڈہ تھامجھے ہٹوانا تھی اورالطاف حسین اورفاروق ستارنے کئی بارمجھے ہٹانے کامطالبہ کیا۔اب اس شہرمیں نہ ٹارگٹ کلنگ ہوگی نہ بھتالیاجائے گا کیونکہ وہ اپنے مقصدمیں کامیاب ہوگئے،ذوالفقار ،مرزانے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ کے جوملزمان پکڑکرد یئے ان کاتعلق اتحادی جماعت سے ہے،اجمل پہاڑی بھی ان کا ہے کہ اورولی خان بابر کے قاتل بھی۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے لوگوں کوجمع کروں گا اور عوام کوان کے بچوں کے مستقبل کی خاطرجگاؤں گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.